بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (جیڈا) کا اسٹے کالعدم قرار دیدیا

گوادر (انتخاب نیوز) گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی GIEDA کے منیجنگ ڈائریکٹر کے حوالے سے ہائی کورٹ بلوچستان نے مقبول حسن دشتی کے حق میں فیصلہ سنا دیا، عدالت نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عطاءاللہ جوگیزئی کے اسٹے کو کالعدم قرار دیکر مقبول حسن دشتی کو منیجنگ ڈائریکٹر گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی برقرار رہنے کا فیصلہ دیا ہے اس سلسلے میں زرائع کا بتانا ہے کہ ہائی کورٹ بلوچستان نے منیجنگ ڈائریکٹراسٹیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی گوادر کے ایم ڈی کے لیے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، ہائی کورٹ بلوچستان نے سابق ایم ڈی عطااللہ جوگیزئی کی اسٹے کو ختم کرادیا اور موجودہ ایم مقبول حسن دشتی کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کا فیصلہ دیا۔سابق منیجنگ ڈائریکٹر عطاءاللہ جوگیزئی جو لیبر ڈیپارٹمنٹ کا ملازم ہے انہیں جنوری2019 کو تین سال کے لیے ایکٹنگ منیجنگ ڈائریکٹر جیڈا تعینات کیا گیا تھا اور وہ تین سال کے بجائے چار سال تک منیجنگ ڈائریکٹر کی کرسی پر براجمان رہے جب انہیں واپس لیبر ڈیپارٹمنٹ ٹرانسفر کرکے مقبول حسن دشتی کو منیجنگ ڈائریکٹر GIEDA تعینات کیا گیا تو عطاءاللہ جوگیزئی نے مقبول حسن دشتی کے تعیناتی کو ہائی کورٹ بلوچستان میں جاکر چیلنج کردیا اور اسٹے لے لیا تاہم ہائی کورٹ بلوچستان نے مقبول حسین دشتی کے حق میں فیصلہ دیکر ان کی تعیناتی کو برقرار رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں