امریکی رکن کانگریس پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے کیلئے متحرک
واشنگٹن : امریکی ڈیمو کریٹک رکن کانگریس الہان عمر نے پاکستان آئی ایم ایف مذاکراتی عمل کے حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کے نام خط لکھ دیا، خط میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک رکن کانگریس الہان عمر بھی پاکستان آئی ایم ایف مذاکراتی عمل کے حل کیلئے متحرک ہوگئیں خط میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔الہان عمر نے آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر کے نام خط لکھا ، جس میں باور کرایا گیا ہے کہ پاکستان مین کورونا وائرس اورپھر بدترین سیلاب میں لاکھوں لوگ بے گھر اور در بدر ہوگئے اور پاکستانی معیشت عدم استحکام کے خطرے سے دوچار ہے۔رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ پاکستان بجا طور پر علاقائی اور عالمی اقتصادی نظام میں اہمیت کا حامل ہے اور دنیا بھر میں متعدد ممالک کا اہم اقتصادی شراکت دار بھی ہے ہم سب پاکستان کے لئے پائیدار اقتصادی بحالی کی خواہش رکھتے ہیں۔


