اسرائیلی فوج کی کثیر جہتی جنگ کے تناظر میں مشقیں شروع

بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی قابض فوج کی فوجی مشقیں شروع ہو گئیں جو دو ہفتے تک جاری رہیں گی اور اس میں تمام مقبوضہ علاقے شامل ہوں گے، مشقوں میں فضائیہ، پیادہ فوج اور بحریہ شامل ہیں اور مشقوں میں شمالی اور جنوبی علاقوں میں تعینات بٹالینز کوشامل کیا جائے گا۔بلومینتھل نے کہا کہ وہ ہر قسم کے جنگی طیاروں کی ایک فعال نقل و حرکت کو دیکھیں گے۔ سول ایوی ایشن کے راستوں کو اس طرح تبدیل کیا گیا جس سے مشقوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور فضائی حدود کو چھوٹے طیاروں کے لیے بند کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے حال ہی میں غزہ، لبنان اور ایران پر قابض لیڈروں کی دھمکیوں کے درمیان کثیر جہتی جنگ کے لئے اپنی تیاریوں کے فریم ورک میں فوجی مشقوں کو تیز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں