نرسنگ کالج پنجگور کی طالبات کا احتجاج، اسکالر شپ سمیت تمام مسائل کے حل کا مطالبہ

پنجگور ( نامہ نگار )نرسنگ کالج پنجگور کی طالبات نے کالج کے لیے ٹیچرز کی فراہمی اسکالر شپس کی بندش سکول وین کی بازیابی ،پانی کے مسائل کو لیکر ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی حکومت سے کالج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاجی طالبات نے احتجاج ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا واضح رہے کہ نرسنگ کالج پنجگور صرف داخلوں کی حد محدود ہے پڑھائی کا کوئی نظام نہیں ہے طالبات سکول میں خالی ہاتھ بیٹھ کر دوپہر کو گھروں کو لوٹتی ہیں بچیوں کی اسکالرشپ بھی التوا میں ڈالے گئے ہیں طالبات ٹیکسی والوں کے کرایوں کی ادائیگی کے لیے پریشان ہیں کالج کی موجودہ صورتحال سے بچیاں ایجوکیشن سے محروم رہنے کے ساتھ زہنی پریشانیوں کا بھی شکار ہوچکی ہیں اس موقعے پر سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے شخصیات فہد آصف صلاح الدین، منیراحمد پیرامیڈیکس کے سیدی کریم، بہرام قادر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں