کوئٹہ میں سرکاری زمینوں پر قبضے اور بندر بانٹ میں عوامی نمائندے شامل ہیں، نیشنل پارٹی
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کوئٹہ میں سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ اور لینڈ مافیا کے ہاتھوں قبضہ گیری ناقابل قبول ہوتا جارہا ہے نام نہاد عوامی نمائندے لینڈ مافیا کی ملی بھگت سے قبائل کی جدی پشتی اراضی پر یا تو قبضہ کررہے ہیں یا پھربلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلہ کا ناجائز فائدہ اٹھا کر قبائل کی اراضی کو اپنے نام الاٹ کرواکر قبضہ کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ پارٹی بیان میں کرخسہ موضع کرانی کے ہزاروں ایکڑ اراضی جو مقامی قبائل کا اراضی ہے اسے نیو کرخسہ اور گڑنجاوی کے نام پر تقسیم کرکے نام نہاد عوامی نمائندے اور لینڈ مافیا اور بیوروکریٹس کے ساتھ مل کر قبضہ کررہے ہیں جس سے خانہ جنگی اور لوگوں کا آپس میں دست و گریبان ہونے کا ماحول پیدا ہورہا ہے جس کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاہیگی اور نیشنل پارٹی اس حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور احتجاج کریگی۔