پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا
راولپنڈی (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی علی احمد خان کے کو رہا کرنے کے احکامات دیے تھے، علی محمد خان کی اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوراً بعد انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق علی محمد خان کو نظری بندی کی مدت پوری ہونے پر رہا گیا۔ علی محمد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ علی محمد خان کو تیسری مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments