اوتھل میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیویز کوئیک رسپانس ٹیم تشکیل

اوتھل: ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محمد یونس سنجرانی اور اے سی بیلہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار اوتھل مقبول ساسولی کی نگرانی میں سیلابی صورتحال سے نمٹانے کے لئے لیویز کوئیک ریسپانس ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔جن کے پاس لائف جیکٹس،فرسٹ ایڈ کٹس، ریڈیو وائرلیس سیٹ بھی ہوں گےاور لیویز جوانوں کو الرٹ کردیا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیئے ہمہ وقت تیار رہے گی۔ اس موقع میں تحصلیدار اوتھل مقبول ساسولی نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پشگوئی کی الرٹ جاری ہوتے۔ ہی لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ نے بھی ہنگامی صورتحال کے لیئے لیویز کوئیک ٹیم الرٹ کردی ہے۔جو خدانخستہ سیلابی صورتحال میں رضا کارانہ سرگرمیوں میں حصہ لیں گےجن کے پاس لائف جیکٹ،فرسٹ ایڈ کٹس، ریڈیو وائرلیس سیٹ بھی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں