چین نے امریکی وزیر دفاع سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی
اسٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا سوئیڈن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا امریکا نے سنگاپور سیکورٹی فورم کے موقع پر وزرائے دفاع ملاقات کی درخواست کی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکی اور چینی وزرائے دفاع کی ملاقات نہ ہونا افسوسناک ہے، سب سے خطرناک بات آپس میں رابطوں کا نہ ہونا ہے، امریکا اور چین کے درمیان رابطے کھلے ہونا ضروری ہے۔ خیال رہے کہ سنگاپور میں رواں ہفتے سیکورٹی فورم اجلاس میں امریکی اور چینی وزرائے دفاع شریک ہوں گے۔
Load/Hide Comments


