کچھی کینال سے عرصہ دراز سے پانی کی بندش، زمینداروں اور کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

ڈیرہ بگٹی (یو این اے) ڈیرہ بگٹی کے تحصیل سوئی میں کچی کینال سے عرصہ دراز سے پانی کی بندش پر زمینداروں اور کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا مظاہرین کے ٹائر جلا کر پانی دو پانی دو کے شدید نعرے بازی کی گئی ،تاجر برادری نے بھی کاروبار بند کرکے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہاکہ کچی کینال کا پانی بند ہونے کی وجہ علاقے میں پانی کابحران پیدا ہو گیا ہے ، پانی نہ کی وجہ سے کاشتکاری نہ ہوسکا زمینیں بنجر ہوتی جا رہی ہیںپانی کی قلت سے مال مویشی پیاس سے مر رہی ہیں ہمیں مالی نقصان ہورہا ہے، پانی کی عدم فراہمی سے فصلیں مکمل طور پر خشک ہو گئی ہیں کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے،وڈیرہ میاں خان بگٹی نے کہاکہ علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنے لگے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں،عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے منتخب عوامی نمائندے پانی کی بندش کا نوٹس لیں،عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا انکی زمہ داری بنتی ہے۔اگر ہمارا مسئلہ فوری حل نہ ہوا تو شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے سوئی کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے کیا جائے، اور حکومت فوری طور کچی ینال کا پانی بحال کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں