امریکی فضائیہ کےمصنوعی ذہانت کے زیر کنٹرول ڈرون نے اپنے ہی آپریٹر کو ہلاک کر دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)مریکی فوج کی جانب سے کیے گئے ایک مصنوعی ٹیسٹ میں، مصنوعی ذہانت کے زیر کنٹرول ایئر فورس کے ڈرون نے اپنے آپریٹر کو ہلاک کر دیا۔امریکی ائیرفورس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈرون کو مصنوعی ٹیسٹ میںsimulated test آزمائشی طور پر اڑایا گیا تھا۔ ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کو تباہ کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔حکام کے مطابق مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ڈرون نے آپریٹر کے ہدف کو تباہ کرنے یا نہ کرنے کے حکم کا انتظار کیے بغیر اپنا رخ موڑا اوراپنے ہی آپریٹر کو نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرون نے مصنوعی ذہانت سے یہ سمجھا کہ آپریٹر اسے ہدف تک پہنچنے سے روک رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں