بھارتی ریاست منی پور میں نسلی تصادم میں شدت، 10 ہزار فوجی دستوں کی نفری تعینات

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی تصادم شدت اختیار کر گئے، الگ ریاست کے مطالبات نے مزید زور پکڑ لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق منی پور میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سے اب تک 70 سے زائد افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی اور 30 ہزار بے گھر ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج نے تقریبا 10ہزار فوجیوں اور فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کردی ہے، مودی نے یہ ثابت کردیا کہ اس کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر وقیمت نہیں ہے۔مودی حکومت نے ریاست میں انٹرنیٹ سروسز5دن تک معطل رکھی،ریاست میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا،28مئی کی رات 2 بجے مودی سرکار کی ایما پر شرپسندوں نے سی کمائی، سوگنو، کمبی، پھتینگ اور سیرو پر حملہ کیا۔بھارتی ریاست میں شر پسندوں کی جانب سے حملے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں