پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقارگرفتاری کے بعد رہا

گوجرانوالہ(صباح نیوز)پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا۔ہفتہ کو چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیاتاہم اب پولیس نے پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو رہا کرنے کی بھی تصدیق کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار کو بھی رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں