حکومت بلوچستان نے سی ٹی ڈی کے ملازمین کی تنخواہیں دگنی کرنے کی منظوری دے دی
کوئٹہ:حکومت بلوچستان نے سی ٹی ڈی کے ملازمین کی تنخواہیں دگنی کرنے کی منظوری دے دی آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی کاوشوں کے بعد حکومت نے فیصلہ کیاتفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان نے امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کےلئے شاندار کارکردگی اور ناقابل فراموش خدمات کے پیش نظر کاونٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بلوچستان کے ملازمین کی تنخواہیں دگنی کرنے کی منظوری دے دی ہے- باقی صوبوں میں پہلے ہی سی ٹی ڈی اہلکاروں کو اضافی الاونسز مل رہے تھے تاہم بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کی جنگ میں پیش پیش سی ٹی ڈی کے اہلکار اضافی مراعات سے محروم تھے- آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بلوچستان اعتزاز احمد گورایا کی کوششوں کے نتیجے میں بالآخر بلوچستان حکومت نے بھی سی ٹی ڈی کے اہلکاروں اور افسران سمیت تمام ملازمین کی مراعات میں اضافہ کردیا ہے۔