مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں فائرنگ،3اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (این این آئی)مصر کی سرحد کے قریب اسرائیلی علاقے میں فائرنگ سے 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق مصر اور اسرائیلی سرحد پر واقعہ سرچ آپریشن کے دوران پیش آیا اور حملے میں دو مرد اور ایک خاتون اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور مصر کا پولیس اہلکار تھا جسے جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا۔اسرائیلی فوج کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں