جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ کرنے والے ایک اور ملزم کا اعترافی بیان جاری
لاہور (صباح نیوز)جناح ہائوس لاہور میں توڑ پھوڑ میں شامل ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم رئیس احمد کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے جس نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ 9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں منصوبہ بنایا گیا جس کے مطابق یاسمین راشد کی قیادت میں کور کمانڈر ہائوس لاہور پہنچے۔رئیس احمد نے بتایا کہ جناح ہائوس پر توڑ پھوڑ کی، گملے توڑے اور پی ٹی آئی ورکرز کے ساتھ مل کر آگ لگائی۔ملزم نے کہا کہ فوج کے خلاف تقریریں سن کر میری ذہن سازی شروع ہو گئی تھی اور اسی وجہ سے میں نے یہ کام کیا۔
Load/Hide Comments


