گھوٹکی ،کچے کے علاقے میں 2 مغوی قتل، ایک ڈاکو ہلاک

گھوٹکی(صباح نیوز)گھوٹکی میں رونتی کے کچے میں 2مغویوں کو ڈاکوں نے قتل کر دیا۔گھوٹکی کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں اور مغوی کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک یرغمال مغوی نے اسلحہ چھین کر ایک ڈاکو کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا تھا۔پولیس نے کہا کہ بعد ازاں ہلاک و زخمی ڈاکوئوں کے ساتھیوں نے دونوں مغویوں کو قتل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں