کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی
کوئٹہ (صباح نیوز)کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ملتان، جہانیاں اور راجن پور میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی،کوہلو میں بارش اور ژالہ باری سے فصلوں اور باغات کو نقصان پہنچا ۔ راجن پور میں فلڈ کنٹرول روم کے مطابق برساتی نالہ کاہا سلطان سے 6 ہزار کیوسک سیلابی ریلاگزر ا، سیم نالوں کے حفاظتی بندوں کی نگرانی کی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے جب کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔
Load/Hide Comments


