عائشہ اقبال نے تحریک انصاف اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی عائشہ اقبال نے پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کشی اختیار کر لی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی اور سیاست سے مکمل کنارہ کش ہو رہی ہوں ، ایسی سیاست مجھے پسند نہیں جس میں ہمارے اپنے لوگ آپس میں لڑیں، اللہ پاکستان کو سلامت رکھے اور یہ ملک ترقی کرے۔انہوں نے کہا کہ میں نے 10 یا 11 تاریخ کو ہی چیئرمین پی ٹی آئی کو خط لکھ دیا تھا۔انہوںنے کہا کہ سیاست سے علیحدگی کا اعلان کرتی ہوں، میرا کسی سیاسی گھرانے سے تعلق نہیں،مجھے عوامی فلاحی کاموں کی وجہ سے سیٹ ملی تھی۔انہوں نے کہا کہ پچھلی بار پی ٹی آئی کو 1500 خواتین نے درخواستیں دی تھیں، اس بار 750 کے قریب درخواستیں دی جاچکی ہیں، مجھے یقین نہیں تھا کہ ایم پی اے بن جائوں گی۔عائشہ اقبال خواتین کی مخصوص نشست پر رکنِ پنجاب اسمبلی بنی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں