بلوچستان نیشنل پارٹی پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو بیروزگار ہونے نہیں دیگی، آغا حسن بلوچ
کوئٹہ، اسلام آباد :بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر آل بلوچستان پی ایم ڈی سی یونینز کے وفد ملاقات کی وفد میں بخت نواب ، سعید اللہ نور شاہ ، حاجی ساحر جان ، ثنااللہ بلوچ ، محمد اسحاق اور وزیر خان شامل تھے اس موقع پر وفاقی وزیر نے ان کو یقین دہائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی کے ہزاروں ملازمین کو بے روزگار ہونے نہیں دیں گے پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے ہر طبقہ فکر کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیںپی ایم ڈی سی پرائیویٹ کارپوریشن ہے اور پی ایم ڈی سی ملازمین مائینز اونرز اور اپنے بچوں کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر محنت کر رہے ہیں بے روز گاری کے دور میں صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو روزگار دے لیکن ایسا دیکھنے میں آ رہا ہے کہ مختلف بہانوں کے ذریعے پی ایم ڈی سی کے محنت کشوں کو بے روزگار کرنے کی پالیسی اپنائی جا رہی ہے بی این پی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہے جو عوام کی حقیقی خدمت ، احساسات و جذبات کی ترجمانی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نمائندہ وفد کو یقین دلاتا ہوں کہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ سینیٹ ، قومی یا صوبائی اسمبلی کے ہوں ان کیلئے عملی جدوجہد کو یقینی بنائیں گے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سیاسی کردار ادا کرتے ہوئے پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر جدوجہد اور قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 6ہزار سے زائد گھرانوں کو نان شبینہ کا محتاج بننے نہیں دیں گے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈیگاری ، سنجدی ، مارواڑ ، ژڑخو سے وابستہ پی ایم ڈی سی ملازمین کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے ان علاقوں کی نمائندگی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہے پارٹی اجتماعی مفادات کو اپنی ذمہ داری گردانتی ہے صوبائی حکومت کے ارباب و اختیار کی ذمہ داری بنتی ہے کہ 18ویں ترمیم وفاقی ملازمین پر لاگو ہوتی ہے پی ایم ڈی سی کارپوریشن یعنی نیم سرکاری ادارہ ہے ان کا معاشی قتل ہونے نہیں دیں گے اگر ایسا کیا گیا تو ہر فورم پر احتجاج کریں گے ہماری سیاسی و اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتیں ان ملازمین کو بےروزگار کرنے کی بچانے کیلئے آواز بلند کریں