بزدار بزدلوں کا امام نکلا، شیخ رشید

راولپنڈی (آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ وسابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سارا ملک 9 مئی واقعہ پر لعنت بھیجتا اور شرمناک قرار دیتا ہے، خدا کے لئے بے گناہوں کو رہا اور گناہ گاروں کو سزا دی جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ، ادارے پولیس میں اپنی ایجنسیوں کو بھیجیں اور تحقیقات کی جائیں کہ نامعلوموں اور نامزد لوگوں کو نکالنے کے لئے کیا وصولیاں اور کتنا پیسہ لیا جا رہا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوٹ مار کی جا رہی ہے لوگ آگے ہی بہت تنگ ہیں، یہ فوج ہماری ہے، یہ پاکستان کی فوج ہے، پاکستان میں کوئی شخص فوج کے خلاف بری سوچ نہیں رکھتا، خدا کے لئے بے گناہوں کو رہا کیا جائے، گناہ گاروں کو سزا دی جائے، ایک ماہ ہوگیا ہے لوگوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں