ہاشم ڈوگر کا ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں ہاشم ڈوگر نے کہا کہ سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل سے متعلق فیصلے کریں ، آخری وقت تک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے خلاف ہی سیاست کروں گا، کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا۔واضح رہے کہ ہاشم ڈوگر نے اکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا تھا۔
Load/Hide Comments


