جناح ہائوس حملہ کیس ،13خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہائوس حملے میں ملوث 13 خواتین کو 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جناح ہائوس حملے میں ملوث 13 خواتین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ تمام 13 خواتین کی شناخت پریڈ میں شناخت ہو چکی ہے، مال مسروقہ، پٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرانا ہے، عدالت ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 13خواتین ملزمان کو 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
Load/Hide Comments


