بھارت کا نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے نیو جنریشن بیلسٹک میزائل اگنی پرائم کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی پرائم کا تجربہ گزشتہ شام ریاست اڑیسہ کے عبدالکلام جزیرے سے کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق اعلی فوجی حکام اور دیگر سینئر عہدیداروں نے فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلائٹ ٹیسٹ نے اس میزائل کو مسلح افواج کو دینے کے عمل میں راہ ہموار کی ہے۔
Load/Hide Comments


