آئی ایم ایف ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر راضی ہوگیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اگلے مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر راضی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، بجٹ میں 1600 ارب سے زائدکے ٹیکس وصول کیے جائیں گے، 510 ارب کے ٹیکس منی بجٹ میں لگائے جاچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 200 ارب روپے کے نئے ٹیکس فنانس بل کے ذریعے لگیں گے، مجموعی طور پر ایف بی آر رواں مالی سال کی نسبت آئندہ مالی سال 1900ارب اضافی اکٹھے کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں