چترال، مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی

چترال (انتخاب نیوز) چترال کے علاقے عشریت میں مسافر گاڑی کھائی میں جاگری، واقعے میں 5 افراد جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق مسافر گاڑی اپر دیر سے چترال جا رہی تھی جسے عشریت چھانگول کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں