افغانستان، مسجد میں دھماکے سے 50 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر فیض آباد کی مسجد میں دھماکے سے 50 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق فیض آباد کے علاقے حیسا اول میں مسجد نبوی میں دھماکے کے دوران 50 افراد جاں بحق جب کہ 30 زخمی ہوئے۔ افغان حکام کے مطابق دھماکے میں بغلان پولیس کے سابق کمانڈر صفی اللہ صمیم بھی جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے، دھماکا بدخشاں کے جاں بحق نائب گورنر مولوی نثار کی فاتحہ خوانی کے دوران ہوا۔ مولوی نثار منگل کو فیض آباد میں کار بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں