پشاور،تشدد اور مار پیٹ سے نجات دلائیں،نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور کے علاقے سیٹھی ٹاون میں نافرمان بیٹوں سے تنگ ماں پولیس کے پاس پہنچ گئی۔خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس اور حکام بیٹوں کے تشدد اور مار پیٹ سے نجات دلائیں۔اس حوالے سے اے ایس پی فقیرآباد سید طلال نے کہا کہ متاثرہ خاتون سے بچے پیسے مانگتے تھے اور گالم گلوچ اور تشدد بھی کرتے رہے ہیں۔سید طلال نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے بیٹوں کو بلا کر سخت وارننگ دی ہے، دوبارہ شکایت پر کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں