سبی اور گردونواح میں شدید گرمی، لو لگنے سے 3 افراد بے ہوش، بجلی کی آنکھ مچولی، پانی کی بھی قلت
سبی (این این آئی) سبی اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں،سورج سوا نیزا پر آگیا ،گرمی لگنے سبی کے مقامی صحافی سمیت تین افراد بے ہوش ،درجنوں متاثر ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ،گرمی لگنے سے درجنوں پرند چرندھلاک ہوگئے ،دوپہر کو بازار اور گلیاں ویران اور لوگ گھروں تک محدود ہوجاتے ہیںشہر میںٹھنڈے مشروبات اور برف کی مانگ میں اضافہ،شہر میں برف مہنگے داموں میں فروخت کیا جارہا ہے ، ،شدید گرمی کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی اور پانی کی شدید قلت نے شہریوں کو ذہینی مریض بنادیا ہے ان دنوں سبی اور نواحی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں شدید گرمی کے باعث سبی کے صحافی آج نیوز کے کیمرہ مین افضال رضا ، شکارپور کے رہائشی عاشق علی ،سمیت تین افراد گرمی لگنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جن کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لایا گیا جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی گئی شدید گرمی کے باعث درجنوں افراد متاثر ہو کر سول ہسپتال پہنچ گئے جہاں انھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ شدید گرمی لگنے کے باعث درجنوں پرند چرند ہلاک ہوگئے ہیں سبی میں شدید گرمی کے باعث دو پہر کو شہر کی کاروباری مارکیٹیں،دکانیں بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے دوپہر سے ہی شہر کی شاہرائیں اور گلیاں سنسان ہو جاتے ہیں اور شہری اپنے گھروں تک محدود ہو جاتے ہیں شدید گرمی کے باعث شہر میں ٹھنڈے مشروبات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے گرمی کے باعث شہر میں برف مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے سبی میں ایک جانب قیامت خیز گرمی اور دوسری جانب بجلی کی بار بار آنکھ مچولی، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی شدید قلت اور گیس کی عدم فراہمی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔بجلی کی بار بار آنکھ مچولی کے باعث شہریوں کا قیمتی الیکڑک سامان جل گئے سبی کے سیاسی و سماجی اور عوامی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سبی سے اپیل کی ہے سبی میں شدید گرمی مکے باعث درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کریں اور لوگوں کو ذہنی اذیت سے نجات دلائیں۔


