پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ڈبلیوایچ اونے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد :پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ڈبلیوایچ اونے پاکستان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعدکیسزمیں اضافہ ہوا،پاکستان کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہو گیا ہے، یومیہ 50 ہزارٹیسٹ کی اہلیت بے حدضروری ہے،پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیارکرے۔ڈبلیو ایچ او کی جانب سے وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں کوروناکاپہلامریض 26 فروری کوسامنے آیا اب وباپاکستان کے تمام اضلاع میں پھیل چکی ہے،بڑے شہروں میں کوروناکیسزبڑی تعدادمیں ہیں،کورونا سے متاثر 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ پاکستان میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کیبعدکیسزمیں اضافہ ہوا پاکستان لاک ڈاؤن خاتمے کے کسی معیارپرپورانہیں اترتا۔ لاک ڈاؤن ختم کرنے سے پہلے 6 شرائط کاپوراکرناضروری ہے لاک ڈان کے خاتمے سے پہلے یقینی بنایاجائے وبامکمل کنٹرول میں ہے اور ہیلتھ سسٹم ہرکیس کی تشخیص،ٹیسٹ اورعلاج کااہل ہو۔ پاکستان 2 ہفتے لاک ڈاؤن، 2 ہفتے نرمی کی پالیسی اختیارکرے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یومیہ 50 ہزارٹیسٹ کی اہلیت بیحدضروری ہے پاکستان قرنطینہ،سماجی فاصلے اورکانٹیکٹ ٹریسنگ کے اقدامات اٹھائے اور تمام احتیاطی تدابیراختیار کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں