لورالائی، کرنٹ لگنے سے زخمی نوجوان اسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے پر چل بسا، لواحقین کا احتجاج
لورالائی (آن لائن) لورالائی کے علاقے کلی شعبان میں ایک نوجوان کو سولر کا کرنٹ لگنے سے شدےدمتاثر حالت مےں لورالائی ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا، ہسپتال مےں ڈےوٹی پر ڈاکٹر موجودنہ ہونے اور کافی ٹائم انتظار کر کے بھی ڈاکٹر کے نہ آنے پر مرےض زندگی کی بازی ہار گےا لواحقےن نے بتاےا کہ ڈےوٹی پر ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے ہمارا مرےض ہمارے سامنے تڑپ تڑپ کر مرگیاانہوں نے کہا کہ لورالائی ٹےچنگ ہسپتال کو اس وقت اےک بی اےچ ےو بنا دےا گےا ہے ہم غرےب جائےں تو کہاں جائےں لواحقےن نے ٹےچنگ ہسپتال کے گیٹ کے سامنے نعش رکھ کر روڈ بلاک کر کے شدےد احتجاج کےا اس دوران پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی مظاہرےن نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر ےا اسٹنٹ کمشنر کے بغےر کسی سے مذاکرات نہےں کرےں گے ، تحصیلدار ثنا اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامےہ آفےسران اسٹےشن پر موجود نہےں ہےں انکے آنے پر فوری طور ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی پرمظاہرےن نے تےن گھنٹے سے بند روڈ کھول کر اپنا احتجاج ختم کردیا گیا


