ترکیہ ایئر لائن کے جہاز کی ہنگری کے دارالحکومت میں ہنگامی لینڈنگ
انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کی ایئر لائن کے طیارے نے ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ بڈاپسٹ سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں موجود 11 سال کے بچے کے بےہوش ہونے پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ خبر ایجنسی نے بتایا کہ فوری طبی امداد ملنے کے باوجود بچہ دم توڑ گیا، خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ استنبول سے نیویارک جا رہا تھا۔
Load/Hide Comments


