سہون، لاکھڑا کول مائنز میں کھدائی کے دوران 2 مزدور دب کر جاں بحق، ایک زخمی

سہون (انتخاب نیوز) لاکھڑا کول مائنز میں کوئلے کی کھدائی کے دوران 3 مزدور دب گئے، 2 جاں بحق، ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 3 مزدور کوئلے کی کان پر کھدائی کے کام میں مصروف تھے کہ وہ اچانک دب گئے، کان میں دبنے سے دو مزدور جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے مزدوروں کا تعلق خیبر پختونخوا سے بتایا گیا ہے۔ دونوں مزدوروں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ زخمی مزدور کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں