پنجگور کی سیاسی جماعتوں اور تاجروں نے آئی جی پولیس کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

پنجگور (یو این اے) پنجگور کے سیاسی جماعتوں باڈر سے منسلک کاروباری حضرات بارڈر بچاﺅ تحریک پنجگور نے آئی جی پولیس بلوچستان کے نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے ہم ایسے نوٹیفکیشن کو کبھی نہیں مانتے جو ہمارے بچوں کی دو وقت کی روٹی چھین لیں اور ہماری روزگار پر قدغن لگائے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت کو چاھیئے کے عوام کو روزگار اور سہولت فراہم کریں عوام کی ضرورت کو پورا کریں ہماری بچوں کو مفت تعلیم اور عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کریں عوام کی قدرتی روزگار پر پابندی لگانے سے گریز کریں وگرنہ عوام سرپا احتجاج بن جائے گے انہوں نے کہا کہ آئی جی پولیس کی حکم پر آج جو کچھ ہورہا ہے یہ انتہائی تباہ کن اور سنگین صورتحال اختیار کر جائے گی لہزا پنجگور کے عوام متحد ہوکر اپنی روزگار کا دفاع کریں ہم سی ایم بلوچستان چیف سیکٹری بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں اس نوٹیفکیشن پر نظر ثانی کیلئے اپنا کردار ادا کریں بہت جلد دیگر علاقوں سے رابطہ کرکے پورے بلوچستان میں احتجاجو کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں