جعفرآباد ،شادی میں مہمان اور میزبان آپس میں دست و گریبان، ایک شخص جاں بحق، 29 زخمی

جعفرآباد(صباح نیوز)شادی تقریب میں مہمان اور میزبان لڑ پڑے ،ایک شخص جاں بحق، 29 زخمی ہو گئے ، تفصیلات کت مطابق پولیس تھانہ کیٹل فارم کے حدود میں دشتی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا جس کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ، زرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور سول ہسپتال اوستا محمد منتقل کیا گیا ،جہاں پر انہیں طبعی امداد دی گئی ۔مزید علاج کے لیے زخمیوں کو لاڑکانہ ریفر کردیا گیا زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ،جھگڑے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ۔مزید کاروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں