فورسز کی جانب سے اٹھائے گئے 3 طالبعلموں کو بازیاب کرایا جائے، نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث کیچ

تربت (بیورورپورٹ) تربت سے3طالب علم لاپتہ، مرکزی جمعیت اہل حدیث کیچ کے نائب امیر مولانا عبدالرحمن تائب کے مطابق ان کے بیٹے عبداللہ ، بھتیجا شے مرید مختار اور ایک رشتہ دار فتح محمد ولد معیار کو گزشتہ روز فورسز نے اوورسیز کالونی ائیرپورٹ روڈ سے اٹھالیا ہے تینوں طالب علم ہیں عبداللہ ولد عبدالرحمن تائب نے ماڈل اسکول تربت سے میٹرک کا امتحان اس سال دیاہے جبکہ شے مرید مختار سکنہ گلی بلیدہ اور فتح ولد معیار ساکن چیئرمین بازار کوچہ بلیدہ ساچ اسکول بلیدہ میں زیرتعلیم ہیں ،مولانا عبدالرحمن تائب نے اس سلسلے میں آل پارٹیز کیچ کے کنوینر غلام یاسین بلوچ کے ہمراہ تربت پولیس کے افسران سے بھی ملاقات کی ہے کہ ان کے بچوں کو فوری اوربحفاظت بازیاب کرایاجائے ، مغویوں کے خاندان نے کہاکہ انہیں اوورسیز کالونی تربت سے گزشتہ روز سیکورٹی ایجنسیوں نے جبری طور پر اٹھا لیا ہے اگر وہ کسی منفی سرگرمی میں ملوث تھے تو ہمیں بطور سرپرست اطلاع دی جاتی ہم انہیں اداروں کے سامنے پیش کرتے تینوں کمسن ہیں اور ان کی عمریں پندرہ سال سے زیادہ نہیں ،انہیں اس طرح اسلحہ کے زور پر اغوا کرنا سمجھ سے بالاترہے لہٰذا انہیں فوری طورپر رہاکرکے خاندانوں کی اذیت کو دور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں