کینیڈا ،ٹرک اور وین میں تصادم ،15افراد جاں بحق

ٹورنٹو(صباح نیوز)کینیڈا کے صوبے منی ٹوبا میں ٹرک اور وین کے درمیان تصادم میں 15افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرک کے ساتھ جس وین کا تصادم ہوا اس میں معذور معمر افراد سوار تھے۔ کینیڈین پولیس افسر کے مطابق وین ہائی وے پر جنوب میں کاربیری قصبے کی طرف جا رہی تھی، جبکہ سیمی ٹریلر ہائی وے پر مشرق کی طرف جا رہا تھا۔ٹرک کمپنی کے سی ای او نے تحقیقات میں مکمل تعاون کا وعدہ کیا اورکہا کہ اس وقت ہمارے پاس حادثے سے متعلق محدود تفصیلات ہیں۔حادثے کے بعد سڑک دوطرفہ ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ۔پولیس نے کہاکہ منی ٹوبا میں اس سے قبل اس طرح کے بڑے جانی نقصان کا ٹریفک حادثہ نہیں ہوا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں