اعظم خان کل شام سے لاپتہ ہیں، ہر اس شخص کو نشانہ بنایا جا رہا جو مجھ سے قریب تھا، عمران خان

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ اعظم خان، جو میرے پرنسپل سیکرٹری ہوا کرتے تھے، کل شام سے لاپتہ ہیں۔ ہر وہ شخص جس کے بارے میں یہ تاثر ہے کہ مجھ سے قریب تھا، کو ہدف بنایا جارہا ہے۔ میں سابق گورنر لطیف کھوسہ کی رہائشگاہ پر گزشتہ شب کئے جانے والے حملے کی بھی شدید مذمت کرتا ہوں۔ لطیف کھوسہ کا جرم یہ ہے کہ وہ قوم کیخلاف جاری فسطائیت کو تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں