شام میں ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے دو شہریوں کو گولی مار دی

رقہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہفتے کی صبح ترکی کے حمایت یافتہ احرار الشرقیہ دھڑے کے عسکریت پسندوں نے دو شہریوں کو گولی مار دی، گروہ ترکی کے حمایت یافتہ دھڑوں سے وابستہ ہے، جسے شامی قومی فوج (SNA) بھی کہا جاتا ہے، جب وہ شمالی اور مشرقی شام کی خود مختار انتظامیہ (AANES) کے زیر قبضہ علاقوں میں M4 ہائی وے، رقہ کے شمال میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ایس این اے کے ایک ذریعے کے مطابق ابو حاتم شقرہ سے وابستہ احرار الشرقیہ کے عسکریت پسندوں نے متعدد شہریوں کو اس وقت گولی مار دی جب وہ رقہ کے شمال میں طفحہ گاﺅں کے قریب تروازیہ سے AANES کے زیر قبضہ علاقوں کی طرف جانے کی کوشش کررہے تھے۔ جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ عدیل حمود الشلحوم اور نواف علی النبی ترکی سے آنے والے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے چند دن بعد دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں کی طرف جارہے تھے۔ جب سے ترکی اور اس سے منسلک مسلح SNA دھڑوں نے 2018ءمیں شام کے شمال میں عفرین اور 2019ءمیں سیر کنیئے (راس العین) اور تل ابیاد سمیت علاقوں پر کنٹرول حاصل کیا، شہریوں کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں