قومی یوتھ سمٹ کا مقصد نوجوانوں کو دور حاضر کے چیلنجز سے آگاہی دینا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (آئی این پی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے نوجوانوں کو دور حاضر کے چیلنجز سے آگاہی دینا ہے ، اپنے نوجوانوں کو دیگر صوبوں کے نوجوانوں کے برابر لانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے پلیٹ فارمز کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پہلی قومی یوتھ سمٹ کے موقع پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری کئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے نوجوانوں کو دور حاضر کے چیلنجز سے آگاہی فراہم کرنا ہے ، اپنے نوجوانوں کو دیگر صوبوں کے نوجوانوں کے برابر لانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے پلیٹ فارمز کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، پہلی نیشنل یوتھ سمٹ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، حکومت نوجوانوں کوبااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو صوبے اور ملک کے خوشحال مستقبل کے لئے بروئے کار لانے کے لئے کوشاں ہے اس اہم سمٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے پر تمام منتظمین داد کے مسحق ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں