شاہ محمود قریشی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ جہانگیر ترین کریں گے، عون چوہدری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر برائے کھیل ، سیاحت، پی ٹی ڈی سی اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل استحکام پاکستان پارٹی محمد عون ثقلین چوہدر ی نے کہا ہے کہ میرے گھر میں کوئی ایسا انسان ہو جس کے لئے مراعات آرہی ہوں، مجھے نہ پتہ ہو یہ ممکن نہیں ہے، کوئی اتنابچہ نہیں ہوتا کہ آپ کو نہیں پتہ آپ کے پیچھے کیا ہورہا ہے،آپ کو سب پتہ ہوتا ہے، باہرآپ بھاشن دیتے ہیں کہ میرٹ کی بات ہونی چاہیے،کسی کو نہیں چھوڑوں گا،اس کو لٹکا دوں گا،لیکن گھر میںآپ کی ناک کے نیچے سے کرپشن ہورہی ہے، آپ کو پانچ،پانچ قیراط کے ہیرے مل رہے ہیں ،آپ کو کیا، کیا مل رہا ہے میںکیاکہوں، ایکڑوں ایکڑ زمینیں مل رہی ہیں، وہ آپ کو نظر نہیں آرہا۔ان خیالا ت کااظہار عون چوہدری نے ایک نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ عون چوہدری نے کہا کہ جن میاں بیوی کو پنجاب میں کرپشن کے لئے آگے کیا ہوا تھا وہ مال بنا کرباہر بھاگ گئے، اس وقت کہتے تھی بچی ہے میرا بھائی ہے، وہ بچی پورے پاکستان میں کرپشن کرتی پھر رہی تھی، بچی آج مال بنا کر غائب ہو گئی، کس کس جگہ سے بچی نے مال نہیں بنایا،کہا گیا کہ بچی پر اٹیک کریں گے ، بچی کو ڈیفنڈ کریں،بچی کی بائیوگرافی تونکالیں بچی نے کیا، کیا کیاہے، سب پتہ چل جائے گا۔عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نعرہ لگایا تھا کہ ہم انصاف کریں گے سب فیصلے میرٹ پر کریں گے لیکن بدقسمتی سے میں نے توایسا کچھ نہیں دیکھا، کہاں گئی وہ ایک کروڑنوکری اور 50لاکھ گھر ، سب دھرے کے دھرے رہ گئے، آپ آخر میں ایک نعرہ لگاگئے ہیں اور سائفر اٹھا کرکہہ دیا کہ مجھے نکال دیا ہے، عوام کی سپورٹ لے رہے ہیں، آپ کیا کررہے ہیں، اپنے ادارے کو گندہ کررہے ہیں، اپنے اداروں کے خلاف اپنی عوام کو کھڑاکروارہے ہیں، اس سے بڑی آپ کی ملک دشمنی اورکیا ہو گی، آپ نے وہ کردیا جو دشمن نہیں کرسکتا۔ سائفر سب جھوٹ ہے ، صرف عوام کی حمایت حاصل کرنے کے لئے ایسا کیا گیا۔ عمران خان کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا، اگر وہ اپوزیشن میں بیٹھتے تو آج بہتر پوزیشن میں ہوتے۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں اچھے چہرے اور اچھے سیاستدان استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوں گے اورہماری ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ عون چوہدری نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کسی نے رہنا یا چھوڑنا ہے تویہ اس پر منحصر ہے کسی کو زبردستی تونہیں لایا گیا، اگر کسی نے افسردہ یا خوشی والا چہرہ بنایا ہے تواس نے اپنے لئے بنایا ہے، اصل مقصد توپارٹی کے لئے کام کرناہے۔ الیکٹیبلز اپنے حلقوں میں جلسے کریں گے، ہر ضلع میں جلسہ ہو گا، مینار پاکستان پر بھی جلسہ ہو گااورآئندہ انتخابات میں ہماری پارٹی جیتنے والی بڑی پارٹیوں میں شامل ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ سردار جہانگیر خان ترین کی نااہلی ختم ہو گی اور پاکستان کے لئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔ میاںمحمد نوازشریف بڑے زیرک انسان ہیں، منکسرالمزاج اور عزت دینے والے انسان ہیں، جو تین مرتبہ ملک کے وزیر اعظم رہے ہوں وہ آپ کو عزت دیں ، میں توکہوں گا کہ وہ بڑے سلجھے ہوئے اورپاکستان کے ایک بڑے سیاستدان ہیں، نواز شریف وطن واپس آئیں گے اورانہیں واپس آنا چاہیے، ان کی پارٹی فیصلہ کرے گی یا میاںنوازشریف خود فیصلہ کریں گے اور میراخیال ہے وہ پاکستان آئیں گے۔ہم الیکشن اپنے پلیٹ فارم سے لڑیں گے، ہم نے عوام کو اپنا ایجنڈاور منشوردینا ہے اوراسی پر ہم نے الیکشن لڑنا ہے۔پنجاب میںہمارے 50سے زائد قومی اسمبلی کے مضبوط امیدوار ہوں گے،الیکشن آئیں گے توہم سرپرائز دیں گے۔ شاہ محمود قریشی کو ہم نے اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت نہیں دی اورانہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دینے کا فیصلہ جہانگیر ترین فیصلہ کریں گے۔ میں آئندہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا۔انہونے کہا کہ لاہور سے ایک اور حلقہ سے انتخاب لڑنے کا ارادہ ہے، میاں محمد شہبازشریف نے گزشتہ ایک سال کے دوران اتحادی حکومت کے وزیر اعظم کے طور پر ایک بڑزبردست کرداراداکیا ہے، وہ ایک محنتی انسان ہیں اور اپنے ملک کے لئے دردرکھتے ہیں، انہوں نے اپنی سیاست کو ایک طرف چھوڑ کر دن رات پاکستان کی ترقی کے لئے محنت کی ہے اورزبردست طریقہ سے کام کیا ہے۔ انتخابات ہونے چاہئیں اور فریش مینڈیٹ آنا چاہیے اورایک نئی حکومت آئے اور ملک کو آگے چلنا چاہیے ، ملک سے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہیے۔