یونان کشتی حادثہ،مرکزی ملزم و انسانی سمگلر وہاڑی سے گرفتار
وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک)یونان کشتی حادثے کے ملزم وانسانی سمگلرممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کرلیا گیا۔پنجاب پولیس کے مطابق ملزم سے مرکزی ملزم اسلم کا موبائل بھی برآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ ملزم سے اہم دستاویزات موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔اسی حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔گزشتہ روز قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے کے بعد سندھ اور بلوچستان میں انسانی سمگلرزاوران کے سہولت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پرکریک ڈائون کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Load/Hide Comments


