غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
لاہور(صباح نیوز)لاہور کی مقامی عدالت نے غیر قانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔انسانی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم طلحہ شاہ زیب کو عدالت میں پیش کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غیرقانونی طریقے سے شہریوں کو بیرون ملک بھیجتا ہے۔ ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم سے شہریوں کی 35 لاکھ روپے رقم برآمد کرنی ہے اور شریک ملزمان کو گرفتار کرنا مقصود ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کا 7 روز کا جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔
Load/Hide Comments