بلوچستان اسمبلی میں انفرادی مفادات حاصل کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے،رئوف ساسولی

حب(نمائندہ انتخاب ) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنماءرﺅف خان ساسولی نے کہا ہے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر لانے کےلئے کچھ مثبت کردار کے حامل شخصیات اپنی جانب سے کوششیں کر رہے ہیں لیکن جن کا بلوچستان کو دیوار سے لگانے کا ریت رواج رہا ہو اور دیوار سے لگانے والے طاقت ور ہیں اور مثبت کوشش کرنے والے کمزور اور بے بس ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں انفرادی مفادات حاصل کرنے والوں اور ظالموں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ اچھے سوچ رکھنے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اس لیئے بلوچستان کے عوام کے ساتھ جاری ظلم آج دن تک جاری ہے یہ سلسلہ ختم نہ ہوسکا ساسولی نے کہاکہ بلوچستان کے عوا م کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ ڈبل ہونا دیرینہ مطالبہ رہا ہے کہ RCDشاہراہ کو بل کیا جائے کیونکہ شاہراہ پر متعدد خونی حادثات رونما ہو چکے ہیں جس میں کئی انسانی زندگیاں ضائع ہو گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپاہج بن چکے ہیں جبکہ مذکورہ رو ڈ کا نک نیم بھی خونی روڈ رکھ دیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ ایک سال قبل کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ڈبل کرنے منظوری ہوئی لیکن اب سنا ہے کہ وہ کینسل ہو چکا ہے اور دیگر صوبوں کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان کے لوگوں کےلئے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ بھی بند کردیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ وفاق میں وزراءمشیر کرپٹ لوگ ہوتے ہیں لیکن اسلام آباد کے فرض شناس اور بہترین انصاف پرست آفیسران بلوچستان میں بھجوائے جاتے تھے پھر بھی لوگ کہتے ہیں کہ بلوچستان والے تعصب کرتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں