9 مئی واقعات، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہینہ گرفتار
ڈیرہ غازی خان (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر 9 مئی کو پرتشدد واقعات پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے نو مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو گرفتار کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کیخلاف 9 مئی کو جلا ؤگھیرا ؤکا مقدمہ درج ہے ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔
Load/Hide Comments


