عید الاضحی ،پی آئی اے کا اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں 10 فیصد رعایت کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عیدالاضحی پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کردیا ۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کردیا۔ترجمان نے کہا کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10فیصد رعایت حاصل ہوگی، یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی،مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحی 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں