اختر مینگل اور شفیق الرحمان نے ہمیں عزت دی ،وڈھ میں جنگ کا خطرہ ٹل گیا ، میرضیالانگو

خضدار(بیورورپورٹ)
وڈھ کے کشیدہ صورتحال کو حل کرنے کے لیے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ خان لانگو،رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیز زہری، رکن صوبائی اسمبلی میر زابد علی ریکی نے وڈھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وڈھ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے فوری طور پر جو پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی تھی مقامی سرداران علمائے کرام کے ہمرائی سابق وزیر اعلی بلوچستان سردار اختر جان مینگل ممتاز قبائلی رہنماء میر شفیق الرحمان مینگل سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی اور وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر دونوں کی موقف وضاحت کے ساتھ سنی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اپنی تحفظات سے صوبائی پارلیمانی کمیٹی کو آگاہ کیا یقینی طور پر وڈھ کی صورتحال کو ایک تشویشناک صورتحال قرار دی جاسکتی ہے لیکن جب بھی خلوص نیت اور خیر خواہی کی جزبہ سے کسی بھی مسئلے میں ہاتھ ڈالا جاتا ہے تو اس کے حل ہونے کے مواقع روشن ہوجاتے ہیں ہمیں توقع ہے کہ ہم نے آج صبح سے جو کاوشیں کی تھی اس کے مثبت نتائج برآمد ہونگے فریقین نے انتہائی سمجھداری کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں اپنے بھر پور تعاون کی ہقین دہانی کرائی ہے ابتدائی مرحلے کے بعد اس مسئلے پر مزید پیش رفت اور بات چیت ہوگی اور بعض خدشات کو حل کرنے کے لیے فریقین نے مستحکم گارنٹی طلب کی ہے اس بارے میں اعلی سطح اجلاس میں پارلیمانی گروپ مزید مشاورت کرکے فریقین سے جلد پھر ملاقات کرکے مسئلے کا حل نکالی گی پریس کانفرس میں ڈی آئی جی قلات رینج پولیس پرویز خان عمرانی ڈپٹی کمشنر خضدار کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ ایس ایس پی خضدار کیپٹن ریٹائرڈ فہد خان کھوسہ اسسٹنٹ کمشنر وڈھ افتخار اظہر ودیگر موجود تھے صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان نے مزید کہا کہ فریقین نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ مزید پیش قدمی نہیں کریں گے اور جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں گے اس حوالے سے فریقین کو اپنے مورچے خالی کرانے کا کہا گیا ہے سوائے ایک دو جگہوں کے قریقین نے حامی بھر لی ہے تاہم فرنٹ کے مورچوں پر حکومتی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں صوبائی کمیٹی مشاورت کریگی ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم لوگوں کی جان ومال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے وڈھ کے تاجر برادری ودیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد کی جان ومال کی تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی رٹ کو کسی حد تک کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس کو بحال کرنے کی ذمہ داری ہماری ہوتی ہے اور ہم اس ذمہ داری کو پورا کرینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں