آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان میں انسداد پولیو مہم اور کورونا وبا کے خطرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کورونا کے باوجود آئندہ ہفتوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، انسداد پولیو ورکرز کورونا وبا سے نمٹنے میں بھی پیش پیش ہیں۔بل گیٹس نے انسداد پولیو مہم کے لیے پاک فوج کی سیکورٹی، مانیٹرنگ اور استعداد کار میں مدد کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں