تربت میں فورسز کے کانوائے پر خود کش حملہ سمیعہ قلندرانی بلوچ نے کیا، مجید بریگیڈ نے ذمہ داری قبول کرلی

تربت (مانیٹرنگ ڈیسک) بی ایل اے مجید بریگیڈ کی فدائی سمیعہ قلندرانی بلوچ نے آج تربت میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ایک خود کش حملے میں نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ 2022ءمیں منگل کے روز صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی کی مرکزی یونیورسٹی کے باہر شاری بلوچ نے چینی اساتذہ پر فدائی حملہ کیا جس میں تین چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ سیکورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری بی ایل اے (بلوچستان لبریشن آرمی) کے مجید بریگیڈ نے قبول کی تھی۔ اس کے بعد یہ کسی خاتون فدائی کی جانب سے دوسرا خودکش حملہ ہے۔ فدائی خاتون کا نام سمیعہ قلندرانی ہے فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کا تعلق بلوچستان کے کس علاقے سے ہے۔ دوسری جانب بلوچ لبریشن آرمی کے مجید بریگیڈ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی، فی الحال سمیعہ قلندرانی کی جانب سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں