وزیراعظم گوادر کا دورہ منسوخ کرکے آنیوالے اخراجات عوام پر خرچ کریں، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف سے درخواست کی ہے کہ وہ 27جون کا دورہ گوادر منسوخ کردیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف کی جانب سے 27جون کو گوادر کا دورہ متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ سے وزیراعظم کو مراسلہ لکھا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ وزیراعظم گوادر کا دورہ منسوخ کردیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک اور صوبے کے مالی حالات خراب ہیں وی وی آئی پی دوروں پر سیکورٹی اور دیگر انتظامات کی مد میں بھاری اخراجات ہوتے ہیں ان پیسوں کو دوروں کے بجائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر خرچ کیا جاسکتا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اپنے دورے پر آنے والے اخراجات عوام پر خرچ کریں تاکہ ان کے فوائد براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں