اوستہ محمد میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا

اوستہ محمد؛اوستہ محمد میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ،حکومتی اقدمات میں کمی، سومرو برادری کے درجنوں افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آگئے اوستہ محمد میں مزید کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں جہاں کورونا وائرس کے کسسز میں روزانہ کے بنیاد پر اضافہ ہو رہا ہے اوستہ محمد میں سومرو اقوام سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد افراد میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں اس حالت میں کورونا وائرس سے متاثرہ علاقے کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد سیل تو کیا گیا مگر دو روز بعد فقط علاقے کو رسی لگا کر اس سے توجہ ہٹا یا گیا جس سے علاقے میں عوام کو آنا جانا لگا ہوا ہے جس باعث اوستہ محمد میں کورونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہونے خطرات لائق ہوچکے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے حکومت کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں